ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حجاج کرام کے سات قافلوں کی بنگلور واپسی،اب تک تقریباً 2400حجاج مدینہ سے بنگلور واپس

حجاج کرام کے سات قافلوں کی بنگلور واپسی،اب تک تقریباً 2400حجاج مدینہ سے بنگلور واپس

Sat, 15 Oct 2016 12:01:30    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اکتوبر(ایس اونیوز)امسال مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ بنگلور سے سفر حج بیت اﷲ پر روانہ ہونے والے عازمین کے سات قافلے بنگلور پہنچ چکے ہیں۔آج چھٹواں قافلہ 337حجاج کرام پر مشتمل رہا۔ مدینہ منورہ سے پرواز کرنے والے ایر انڈیا طیارہ نے صبح 9 بجے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ بنگلور پر اپنی لینڈنگ کی۔ وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ، ان کے فرزند رومان بیگ ، ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان ، دیگر علماء ، عمائدین اور بڑی تعداد میں رضاکاروں نے ان حجاج کرام کا خیر مقدم کیا۔ ان کے استقبال کیلئے قائم خصوصی حج ٹرمینل میں کسٹمس ، امیگریشن ، اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا، جس کے بعد ان عازمین کو رخصت کردیا گیا۔ ایرپورٹ ٹرمینل کے باہر ان عازمین کا خیر مقدم کرنے کیلئے رشتہ داروں اور اقارب کا جم غفیر امڈ پڑا تھا۔ ایرپورٹ کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات اور ان رشتہ داروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کے نتیجہ میں عازمین حج کی واپسی کا سلسلہ انتہائی پرسکون طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔حجاج کرام کے استقبال ، ان کے لگیج کو باہر تک لانے اور ان کی رہنمائی کرنے کیلئے جناب روشن بیگ کی سرپرستی میں سینکڑوں رضاکاروں کی ٹیم متحرک ہے۔ جناب روشن بیگ نے حجاج کرام سے خصوصی گذارش کی ہے کہ ان رضاکاروں کے حق میں دعا فرمائیں کہ اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کو بھی اپنے دربار میں حاضری کا موقع میسر کرے۔ 


Share: